ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو:کلڈکا فساد کی وجہ سبب بنے ملزموں کےاہم سراغ حاصل ، بہت جلد گرفتاری : اے ڈی جی پی آلوک موہن

منگلورو:کلڈکا فساد کی وجہ سبب بنے ملزموں کےاہم سراغ حاصل ، بہت جلد گرفتاری : اے ڈی جی پی آلوک موہن

Wed, 12 Jul 2017 21:11:36    S.O. News Service

منگلورو:12/جولائی (ایس اؤنیوز)ضلع میں حالات معمول پر لوٹ رہے ہیں، کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی اور من مانی کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، کلڈکا واقعہ کو لےکر کل 6مقدمات درج کرتے ہوئے 17لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جو بھی ناخوشگوارواقعات انجام دئیے گئے ہیں اس کے پیچھے کن کن کے ہاتھ ہیں ان ملزموں کے متعلق واضح سراغ موصول ہوئے ہیں۔ امن کو بحال رکھنے میں عوام پولس کے ساتھ تعاون کرنے کی ریاستی ایڈیشنل آئی جی پی آلوک موہن نے پریس کانفرنس میں عوام سے اپیل کی۔

پریس کانفرنس میں آلوک موہن نے بتایا کہ دکشن کنڑا ضلع میں فسادی ماحول کو دیکھتے ہوئے ریاست کے دیگر اضلاع سے زائد پولس تعینات کی گئی ہے، دیگر ریاستوں سے بھی ماہرین کو دعوت دی گئی ہے، حالات امن کی طرف رواں ہیں ایسے میں عوام امن کے قیام کے لئے مسلسل تعاون دینے کی بات کہی ۔

بنٹوال میں ہوئے پتھراؤ معاملے کی وڈیو کلپ پولس کے پاس موجود ہے ، اس میں ملوث افراد کے خلاف کیس درج کرکے مناسب جانچ کی جائے گی ۔ ہم نے ابھی تک کسی بھی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا ہے، فی الحال ہمارے سامنے ضلع میں انجام دئیے گئے قتل وارداتوں کے قاتلوں کی گرفتاری کا چیلنج ہے ، اس سلسلے میں پولس دن رات ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ شرتھ مڈیوال قتل معاملے کے ملزموں کے متعلق اہم سراغ حاصل ہوئے ہیں انہیں بہت جلد گرفتارکرنے کا اے آئی ڈی جی پی نے تیقن دیا۔ پریس کانفرنس میں مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکھرن ، منگلورو کمشنریٹ کے کمشنر ٹی آر سریش، ایس پی سدھیر کمار ریڈی ، ڈی سی پی شانتا راجو ، ہنومنت رایا وغیرہ موجود تھے۔


Share: